افغان حکومت،طالبان مذاکرات اس ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان:اعزاز
09 فروری 2016 (17:39)
0

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اس ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں خارجہ امور سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں پیشرفت چاہتا ہے۔

وزیراعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دوروں سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اسلامی دنیا نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔