پٹرولیم اورقدرتی وسائل کےوزیرنےکہاہےکہ حکومت نےاس مہینےپٹرول کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹرکمی کی ہے جبکہ بھارت میں صرف چار پیسے فی لیٹر کمی کی ہے۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پرہیں:عباسی
09 فروری 2016 (11:55)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیل درآمد کرنے والےتمام ملکوں کےمقابلےمیں کم ترین سطح پر ہیں۔ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مہینے پٹرول کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کی ہے جبکہ بھارت میں صرف چار پیسے فی لیٹر کمی کی ہے۔

 

وفاقی وزیر نے اس مفروضے کو غلط قرار دیا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان میں لوگوں کو فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاج اور پوائنٹ سکورنگ کی سیاست کر رہی ہے۔