سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

افغان حکومت اورطالبان مابین بات چیت رواں ماہ کےآخرتک متوقع ہے:اعزازچوہدری
09 فروری 2016 (15:00)
0

سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت اس ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔وہ آج اسلام آباد میں خارجہ امورسےمتعلق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان مصالحتی عمل آگے بڑھے۔

وزیراعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دورہ سےمتعلق کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اسلامی دنیا نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔