برطانیہ کے دفاعی خریداری کے وزیر مملکت فلپ ڈن اورپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

09 فروری 2016 (13:36)
0

برطانیہ نے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔یہ بات برطانیہ کے دفاعی خریداری کے وزیر مملکت فلپ ڈن نے لندن میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کے ساتھ ملاقات میں کہی جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔