خیبرپختونخواء اور فاٹا میں سیکورٹی آپریشنز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف کی زیرصدارت پشاورمیں خصوصی اپیکس کمیٹی کااجلاس
09 فروری 2016 (13:24)
0

خصوصی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹرزپشاورمیں ہوا۔اجلاس میں خیبرپختونخواء اور فاٹا میں سیکورٹی آپریشنز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔