عام شہریوں کی مالیاتی شعبے تک رسائی کی کوششوں کےبارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی گورنرسٹیٹ بنک سے ملاقات
09 فروری 2016 (12:06)
0

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے آج اسلام آباد میں اسٹیٹ بنک کے گورنر اشرف محمود وتھرا سے ملاقات کی۔انہوں نے عام شہریوں کی مالیاتی شعبے تک رسائی کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔


اسٹیٹ بنک کے مرکزی ترجمان عابد قمر نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ ملکہ میکسیما ترقیاتی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ بنک ، عالمی بنک اور اقوام متحدہ کے ساتھ آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں عالمگیر مالیاتی رسائی کا پروگرام شروع کر رہا ہے۔