پینٹا گون کے ترجمان پیٹر کک نے بتایا کہ امریکی فوج کو امید ہے کہ جدید میزائل دفاعی نظام جلد جنوبی کوریا بھیجا جائے گا۔

امریکہ ،جنوبی کوریااورجاپان شمالی کوریاکےمصنوعی سیارہ فضامیں چھوڑنےبارےمشاورت کریںگے
09 فروری 2016 (10:29)
0

امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کے فوجی سربراہان اس ہفتے شمالی کوریا کے حال ہی میں مصنوعی سیارہ فضا میں چھوڑنے کے تجربے پر مشاورت کریں گے۔ یہ ملاقات تینوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو مستحکم بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

پینٹا گون کے ترجمان پیٹر کک نے بتایا کہ امریکی فوج کو امید ہے کہ جدید میزائل دفاعی نظام جلد جنوبی کوریا بھیجا جائے گا۔جدید دفاعی نظام تھاڈ دوہزار آٹھ سے کام کررہا ہے جو ٹرک پر رکھے گئے لانچرز ، ریڈارز ، میزائل شکن ، میزائل اور عالمی مواصلاتی روابط پر مشتمل ہے۔