وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افضل گورو کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگوکررہے تھے۔

کشمیری عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے:عبدالمجید
09 فروری 2016 (17:45)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام شہدا کا مشن پورا ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وہ محمد افضل گورو کے تیسرے یوم شہادت کے موقع پر مظفرآباد میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکررہے تھے۔   چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ افضل گورو نے حق خودارادیت اور بھارت کے قبضے سے اپنے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔

انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی قیادت سے مطالبہ کیاکہ وہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں دفن شہدا مقبول بٹ اور افضل گورو کی باقیات کی واپسی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔