ملائیشیا کے ہائی کمشنرہسرل ثانی اوروزیراعلیٰ پنجاب کےدرمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان ملائیشیا کا اہم تجارتی شراکت دار ہے: ہائی کمشنر
09 فروری 2016 (12:19)
0

پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنرہسرل ثانی بن مجتبار نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور میرا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ہسرل الثانی بن مجتبار نے آج لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ مسلم ممالک اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس سے پہلے ملائیشیا کے ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔