وزیراعظم نے تاجکستان کے زلزلہ متاثرین کیلئےامداد کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی اشیاء تاجکستان کے حوالے کردیں
09 فروری 2016 (20:30)
0

پاکستان نے تاجکستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ اس کے حوالے کردی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین میجرجنرل اصغر نواز نے منگل کے روز اسلام آباد میں دوہزار ایک سوخیمے ، بارہ ہزار پانچ سو کمبل اور ایک ہزار دوسواسی ٹن گندم ، تاجکستان کے سفیر Jononor Sherali کے حوالے کیے۔

وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے دس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔