وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ حکومت پاک ایران گیس ، پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد کیلئے بھی پرعزم ہے۔

پاکستان ایل این جی کی درآمد کم ترین نرخوں پر کرے گا:مصدق
09 فروری 2016 (20:33)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مائع قدرتی گیس کے معاہدہ پر دستخط کیے جارہے ہیں جس سے ملک کی گیس کی ایک چوتھائی ضروریات پوری ہوںگی۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان قطر سے ایل این جی کی درآمد کم ترین نرخوں پر کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاک ایران گیس ، پائپ لائن منصوبے پرعمل درآمد کیلئے بھی پرعزم ہے۔