اٹھاون ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی خریداری ، پشاوریونیورسٹی میں لائف اینڈ نوائرمینٹل کےشعبےمیں تدریسی سہولیات کی بہتری ، بلوچستان یونیورسٹی کی بہتری سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے10ارب سےزائد مالیت کے11ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
09 فروری 2016 (10:53)
0

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اعلیٰ تعلیم کے چار منصوبوں سمیت دس ارب سے زائد مالیت کے گیارہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ورکنگ پارٹی کا اجلاس منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں اٹھاون ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی خریداری ، پشاور یونیورسٹی میں لائف اینڈ نوائرمینٹل کے شعبے میں تدریسی سہولیات کی بہتری ، بلوچستان یونیورسٹی کی بہتری، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے مردان کیمپس میں انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں تدریس اور تحقیق کے پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں اخوڑی ڈیم کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ ، دیر زیریں میں صنم ڈیم کی تعمیر، ساحل پر مچھلی اتارنے اور Surbanar East Bay اور Pishukan East bay پر گودیوں کے کام کی منظوری دی گئی۔سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے رحیم یارخان میں قومی شاہراہوں اور موٹر وے پولیس کے لئے کمپلیکس کی تعمیر، گلگت بلتستان سکائوٹس کے لئے رہائشی اور غیر رہائشی عمارتوں کی تعمیر اور اسلام آباد میں امراض قلب کے مرکز کے قیام کی بھی منظوری دی۔