وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین اور تحقیقی اداروں نے پچھلے اٹھارہ ماہ میں پاکستان کی شاندار اقتصادی بحالی کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستانی معیشت کی مختصر عرصے میں شاندار بحالی ہوئی ہے:ڈار
09 دسمبر 2014 (22:06)
0

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی مختصر عرصے میں شاندار بحالی ہوئی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔
یہ بات انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں پائیدار ترقی کے راستے کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کے اٹھارہ ماہ کے مختصر عرصے میں معاشی ترقی جو پچھلے پانچ سال میں اوسطاً تین فیصد پر تھی دو ہزار بار تیرہ کے تین اعشاریہ سات فیصد کے مقابلے میں دو ہزار تیرہ چودہ میں چار اعشاریہ ایک چار فیصد رہی۔


انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی دو ہزار بارہ تیرہ میں تیرہ سو چالیس ڈالر تھی جو دو ہزار تیرہ چودہ میں بڑھ کر تیرہ سو چھیاسی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اس میں تین اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین اور تحقیقی اداروں نے پچھلے اٹھارہ ماہ میں پاکستان کی شاندار اقتصادی بحالی کا اعتراف کیا ہے۔