بھارت اپنے تمام مخالفین کو بند کر کےجمہوری ملک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا:یاسین ملک
09 دسمبر 2014 (12:56)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیرقانونی طور پر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت اپنے تمام مخالفین کو بند کر کے ایک جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔


سرینگر میں اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ کشمیر بنیادی طور پر ایک پولیس ریاست ہے ۔ادھر ، دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ سرینگر کو ایک قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کسی کو جامع تلاشی کے بغیر کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔


سرینگر میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نام نہاد جعلی الیکشن سے دور رہیں اور نریندرا مودی اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیں کہ کشمیری عوام کو ان ڈھونگ انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیںاوروہ اقوام متحدہ کے تحت استصواب رائے چاہتے ہیں۔