عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسخت نوٹس لے
09 دسمبر 2014 (11:31)
0

غیر قانونی نظر بند حریت رہنما شبیر احمد ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔


کپواڑہ جیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کی فوج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر اضافی دستے تعینات کرکے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔