نوازشریف نے اُمید ظاہر کی کہ اس آپریشن کے نتیجے میں امن کی بحالی سے پورے خطے میں امن کو یقینی بنانے میں مددملے گی۔

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی:وزیراعظم
09 دسمبر 2014 (19:13)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ اُنہوں نے یہ بات آج (منگل) اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنیو الے افراد کی بحالی اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔


ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اجلاس کو معاملے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ اس آپریشن کے نتیجے میں امن کی بحالی سے پورے خطے میں امن کو یقینی بنانے میں مددملے گی

اُنہوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد نے پاکستان کے استحکام کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ان کی گھروں کو واپسی پر ایک بہتر علاقے کی تعمیر نو کے ذریعے ان ضروریات کا خیال رکھاجائے گا۔


اجلاس میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیرخزانہ اسحق ڈار ، خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان ، ریاستوں اور سرحدی اُمور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، اُمور خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور اُمور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی ۔