ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت میں مخلص اور سنجیدہ ہے۔

وزیراعظم کےترجمان کاتحریک انصاف پرحکومت کےساتھ بات چیت شروع کرنے پرزور
09 دسمبر 2014 (10:28)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے تحریک انصاف کے سربراہ پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے سے گریز کرے۔پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت میں مخلص اور سنجیدہ ہے۔

ڈاکٹر مصدق نے کہا کہ کسی کو بھی تشدد کو ہوا دینے اور کاروباری سرگرمیاں روکنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔