فیصل آباد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

شہریوں کے جان ومال کاتحفظ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے:شہبازشریف
09 دسمبر 2014 (12:48)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال اور عزت کا تحفظ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


فیصل آباد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کرنے کا عزم دہرایا ہے۔

قبل ازیں شہباز شریف نے پولیس کو نوجوان حق نواز کے قاتل کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جسے گزشتہ روز فیصل آباد میں قتل کیا گیا۔قتل ہونے والے نوجوان کے بھائی کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث مجرم کوقانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔