وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قطر کی حکومت نے ایل این جی گیس کیلئے پاکستانی حکومت کی درخواست کا حوصلہ افزا جواب دیا ہے

وزیراعظم کا توانائی بحران پر قابو پانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ
09 دسمبر 2014 (22:14)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے بہتر انتظام کے ذریعے توانائی بحران پر قابو پانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ منگل کے روز اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں توانائی کے جاری منصوبوں پر عملدرآمد پر پیش رفت، واجبات کی وصولی اور گردشی قرضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور پانی کی وزارت نے بہتر انتظام کے ذریعے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ستائیس ارب روپے کی بچت کی ہے۔


وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قطر کی حکومت نے ایل این جی گیس کیلئے پاکستانی حکومت کی درخواست کا حوصلہ افزا جواب دیا ہے اور قطر کی کمپنیاں بھی پائپ لائینز اور گیس سے چلنے والے گھروں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرنس آئل سے چلنے والی بجلی کی نجی کمپنیوں کو گیس یا کوئلے سے چلنے والے پلانٹس پر منتقل کردیا جائے گا۔