وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس سے نئے شعبوں میں تعاون کی راہیں کھلیں گی۔

پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت کے فروغ پر متفق
09 دسمبر 2014 (14:38)
0

ایران کے خزانے اور اقتصادی امور کے وزیر ڈاکٹر علی طیب نیا نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انیسویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس سے نئے شعبوں میں تعاون کی راہیں کھلیں گی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔


وزیراعظم نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اﷲ خامنہ ای کے لئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا