سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان \'امن اور معاشی استحکام کی غرض سے کوششیں تیز کرنے کیلئے افغانستان کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

جرمنی کے نمائندہ خصوصی کی سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات
09 دسمبر 2014 (19:27)
0

جرمنی \'پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتاہے۔ یہ بات پاکستان اور افغانستان کیلئے جرمنی کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مائیکل کوچ نے منگل کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے گفتگو کے دوران کہی۔

جرمنی کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ جرمنی اور عالمی برادری کا یہ موقف ہے کہ ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان پورے خطے کیلئے سود مند ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور جرمنی کے پارلیمانی تعلقات میں حالیہ اضافے سمیت دوطرفہ ، علاقائی اورعالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔


سپیکر نے کہا کہ پاکستان \'امن اور معاشی استحکام کی غرض سے کوششیں تیز کرنے کیلئے افغانستان کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔