وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاہے کہ فائرنگ سے متعلق کوئی حتمی شواہد ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔

فیصل آباد واقعے کی تحقیقات جاری ہیں:وزارت داخلہ
09 دسمبر 2014 (14:41)
0

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل کے فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔آج ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ فائرنگ سے متعلق کوئی حتمی شواہد ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ بغیر تصدیق کے کسی شخص کا نام نشر نہ کریں کیونکہ بغیر تصدیق کے کسی بھی شخص کے نام کو نشر کئے جانے سے تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں۔