صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا میر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی جرگہ کی کوششوں سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان سینتیس ملاقاتیں ہوئیں۔

سراج الحق کا حکومت اور تحریک انصاف پر مسائل کے حل کے لئے مذاکرات پر زور
09 دسمبر 2014 (14:45)
0

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت اور تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں اور تشدد سے گریز کریں۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگہ کی کوششوں سے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان سینتیس ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئیے۔انہوں نے فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کہا کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات شروع کریں۔