ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے پروگرام کے ڈائریکٹر نے کہا کہ تمام شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تباہی دانستہ طور پر کی گئی ہے جس کا کوئی فوجی جواز نہیں تھا۔

اسرائیلی حملوں میں عمارتوں کی وسیع پیمانے پرتباہی جنگی جرائم کےمترادف ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل
09 دسمبر 2014 (14:10)
0

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں اسرائیلی حملوں کے دوران شہری علاقوں میں عمارتوں کی وسیع پیمانے پر تباہی جنگی جرائم کے مترادف ہے۔
لندن میں ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے پروگرام کے ڈائریکٹرPhilip Luther نے کہا کہ تمام شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تباہی دانستہ طور پر کی گئی ہے جس کا کوئی فوجی جواز نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ طور پر تحقیقات کی جانی چاہئیے اور اس کے ذمہ داری افراد کو کٹہرے میں لایا جانا چاہئیے۔