پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈکا 247رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پور اکرلیا۔

پاکستان نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی
09 دسمبر 2014 (10:59)
0

دبئی میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 246 رن بنائے جبکہ پاکستان نے 49.3 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے حارث سہیل پچاسی رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ شاہد آفریدی نے اکسٹھ رنز بنائے۔دوسرا میچ جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔