وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ اضافہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا ہے تاکہ وہ مزید گندم کاشت کریں۔

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت بڑھاکر1300 روپے فی چالیس کلو گرام کردی گئی
09 دسمبر 2014 (12:21)
0

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت بڑھا کر تیرہ سو روپے فی چالیس کلو گرام کردی گئی ہے۔کراچی میں جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ اضافہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا ہے تاکہ وہ مزید گندم کاشت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بہتر فصل کے حصول کیلئے کسانوں کو مستند بیج فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سکرنڈ ریسرچ سنٹر میں گندم کی ایک نئی قسم پیدا کی ہے جس کا نام بینظیر ویٹ ورائٹی سیڈ رکھا گیا ہے۔