وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی ہری پور کی تقریر ناکامیوں کا اعتراف ہے۔

جدید مواصلاتی نظام ملکی تعمیروترقی کے لئے ضروری ہے:پرویز رشید
09 اگست 2015 (20:26)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ موٹرویز' مواصلات کا جدید نیٹ ورک اور بجلی کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ضروری ہیں۔
انہوں نے اتوار کی شام ضلع ہری پور کے علاقے سری کوٹ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم نے پاکستان میں موٹرویز ' بندرگاہوں ' میٹرو بس منصوبوں اور بجلی منصوبوں کے آغاز کا عزم کر رکھا ہے۔
پرویزرشید نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں خوشحالی آئے گی جس سے غربت میں کمی ہوگی۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ امن ' ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہزارہ کے لوگوں نے قیام پاکستان کے وقت مسلم لیگ کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور اب وہ سولہ اگست2015 ء کو بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دیںگے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی امور کے بارے میںوزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور کسی کو بھی ان اقدار کو نقصان نہیں پہنچانے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نیا خیبرپختونخوا بنانے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا ' انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ (ن) نیا خیبرپختونخوا بنائے گی۔
ادھر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی ہری پور کی تقریر ناکامیوں کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
انہوں نے عمران خان سے کہا کہ وہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران خیبرپختونخوا میں اپنی پارٹی کی حکومت کے کسی نمایاں کام کو سامنے لائیں۔