تقریب میں ارکان پارلیمنٹ ' سفارتکار 'دانشوراور صحافی شرکت کریں گے۔

ایاز صادق پیر کو قومی اسمبلی کا سٹریٹجک پلان پیش کریں گے
09 اگست 2015 (20:31)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کل اسلام آباد میں پشاور انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز میں دو ہزار پندرہ سے دو ہزار اٹھارہ تک کا قومی اسمبلی کا سٹرٹیجک پلان پیش کریں گے۔
تقریب میں ارکان پارلیمنٹ ' سفارتکار 'دانشوراور صحافی شرکت کریں گے۔
یہ منصوبہ سپیکر قومی اسمبلی کی نگرانی میں بنایا گیا ہے انہوں نے سٹرٹیجک پلاننگ اور سائٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے تاکہ سیاسی قیادت یا وابستگی سے قطع نظر مفید اقدامات کی پائیدار اور تسلسل یقینی بنایا جائے۔
سپیکر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد ایوان میں اصلاحات شروع کیں جن کا مقصد روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جامع طریقہ کار اختیارکرنا ہے تاکہ اس عمل سے پورا ایوان استفادہ کرسکے۔