دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کے تمام 46 حساس مقامات کی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔

دریائے سندھ میں گدو کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
09 اگست 2015 (10:06)
0

دریائے سندھ میں گدو کے مقام پر انتہائی اونچے، چشمہ، سکھر اور کوٹری کے مقامات پر اونچے، تونسہ اور کالا باغ کے مقامات پر درمیانے جبکہ تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔  دوسرے تمام دریائوں اور نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔

ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو نے اطلاع دی ہے کہ ضلع گھوٹکی میں Shank بند اور ضلع لاڑکانہ میں اعوان اور Balhreji بندوں پر پانی کا شدید دبائو ہے۔
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے کچہ کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کے تمام 46 حساس مقامات کی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔