جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے میر واعظ عمر فاروق کو گھرپر نظربند کر دیا
09 اگست 2015 (14:39)
0

جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو پلوامہ کے علاقے KAKA PORA کے علاقے کا دورہ کرنے سے روکنے کے لئے اتوار کے روز گھرپر نظربند کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ نے پروگرام کے مطابق طالب حسین شاہ نامی نوجوان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا تھی جسے بھارتی فوج نے بدھ کے روز شہید کر دیا تھا۔


بھارتی فوج کی اس کارروائی میں تین رہائشی مکان مسمار کر دیئے تھے جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا تھا۔   میر واعظ عمر فاروق نے طالب حسین کے اہل خانہ اور بھارتی فوج کے ہاتھوں مسمار کیے جانے والے مکانوں کے رہائشیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔  تاہم انہیں ان کی رہائش گاہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔