ایڈمرل ذکاء اللہ نے متاثرین سیلاب کیلئے کئے جانے والے امداد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

بحریہ کے سربراہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
09 اگست 2015 (12:51)
0

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے اتوار کو نواب شاہ کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے متاثرین سیلاب کیلئے کئے جانے والے امداد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

دریں اثناء بحریہ کے سربراہ ذکاء اللہ نے آج نواب شاہ میں دریائے سندھ کے پشتوں کا دورہ کیا۔  انہوں نے متاثرین سیلاب کیلئے پاکستان بحریہ کی ٹیم کی دیگر اداروں کے تعاون سے جاری امداد اور بچائو کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔  صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کو تمام ممکن امداد کی فراہمی جاری رکھے گی۔