اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

09 اگست 2015 (20:17)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے اتوار کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاک چین اقتصادی راہداری اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے بحران سمیت تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے کردار کو سراہا۔