وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

شہبازشریف کی قصور واقعہ کے باقی ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت
09 اگست 2015 (20:12)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے قصور کے واقعے میں ملوث باقی ملزموں کو فوری طور پر گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے اتوار کے روزلاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
اجلاس میں اس واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔