سینٹ میں اجلاس کی کارروائی ساڑھے تین بجے شروع ہوگی اور ایوان بالا میں نجی کارروائی کا دن ہوگا۔

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس کل ہونگے
09 اگست 2015 (12:19)
0

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد کل اسلام آباد میں پھر شروع ہونگے۔

سینٹ میں اجلاس کی کارروائی ساڑھے تین بجے شروع ہوگی اور ایوان بالا میں نجی کارروائی کا دن ہوگا۔ توقع ہے کہ سینٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کیلئے قرارداد منظور کی جائے گی تاکہ سینٹ کیلئے الیکشن کے طریقہ کار طے کیا جاسکے۔


قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ بجے شروع ہوگا۔ معمول کی کارروائی کے علاوہ اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔ توقع ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انہیں ڈی سیٹ کرنے کی قراردادیں واپس لیے جانے کے بعد کل قومی اسمبلی میں واپس آئیں۔