وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ عمران خان کسانوں کو وہ رقم کیوں نہیں دے رہے جووفاقی حکومت نے رائلٹی کی مد میں خیبر پختونخوا کو دی ہے۔

پاکستان امن اور خوشحالی کی طرف سفر جاری رکھے گا:پرویز رشید
09 اگست 2015 (09:18)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو چین کی مثال دینے کی بجائے خیبر پختونخوا سے غربت ختم کرکے ایک عملی مثال قائم کرنی چاہئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام خصوصاً کسانوں کے معیار زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی لانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔  انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کسانوں کو وہ رقم کیوں نہیں دے رہے جووفاقی حکومت نے رائلٹی کی مد میں خیبر پختونخوا کو دی ہے۔


پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ کو نصیحت کی کہ وہ دوسروں پر الزام لگانے کی منفی سیاست ترک کردیں اور صوبے میں حکومتی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کررہا ہے اور وہ امن اور خوشحالی کی طرف اپنا سفر جاری رکھے گا۔