مولانا سمیع الحق افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں:افغان سفیر
09 اگست 2015 (12:32)
0

افغانستان نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق سے کہا ہے کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے میں مدد کریں۔

یہ درخواست پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے ساتھ ملاقات میں کی۔  بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ علماء خصوصاً مولانا سمیع الحق افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے تعمیری مذاکرات کیلئے راہ ہموار کریں۔