وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نظام میں بہتری کیلئے قرضے کی فراہمی میں اظہار دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں بجلی کی ترسیل کیلئے قرضے کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار
09 اگست 2015 (09:51)
0

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کی بہتری کے مختلف منصوبوں کیلئے قرضے کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرWerner Liepach نے یہ بات اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نظام میں بہتری کیلئے قرضے کی فراہمی میں اظہار دلچسپی کا خیر مقدم کیا جس سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔