حکومت نے کہا ہے کہ ملک کی دو ریاستوں میں سیلاب سے تقریباً دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

میانمار:سیلاب ،بارشوں سے 100سے زائد افراد ہلاک
09 اگست 2015 (18:03)
0

میانمار میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکومت نے کہا ہے کہ ملک کی دو ریاستوں میں سیلاب سے تقریباً دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے گزشتہ ہفتے نوے لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا تھا تاہم ابھی تک زیادہ امداد شہریوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے دی گئی ہے۔