امریکی فوج کے اس ایٹمی حملے میں تقریباً اسّی ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جاپان ناگا ساکی پر ایٹم بم گرا ئے جانے کی آج 70 ویں برسی منارہا ہے
09 اگست 2015 (10:02)
0

جاپان جنگ عظیم دوم میں امریکی فوج کی جانب سے ناگا ساکی پر ایٹم بم گرا ئے جانے کے واقعے کی آج 70 ویں برسی منارہا ہے۔

امریکی فوج کے اس ایٹمی حملے میں تقریباً اسّی ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  اس سے پہلے جاپان نے اس ہفتے ہیروشیما پر ایٹم بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی برسی منائی۔  اس حملے میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے دوسری عالمی جنگ جلد ختم کرنے کیلئے جاپان پر ایٹم بم گرانے کا انتہائی اقدام کیا۔  یہ ایٹم بم چھ ہزار ٹن زہریلی گیسوں پر مشتمل تھا۔