افشار کے علاقے میں پولیس اکیڈمی کے سامنے ایک خودکش حملے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں تین الگ الگ حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک
09 اگست 2015 (10:28)
0

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین الگ الگ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت پچاس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افشار کے علاقے میں پولیس اکیڈمی کے سامنے ایک خودکش حملے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔  طالبان نے حملے میں پچاس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔  شہر کے ایک اور علاقےQasaba میں سیکورٹی فورسز نے تین دہشتگردوں کو اس وقت ہلاک کردیا جب انہوں نے اتحادی فوج کے ایک اڈے کے سامنے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی کار دھماکے سے اڑا دی۔


حملے میں ایک افغان فوجی اور آٹھ افغان ٹھیکیدار ہلاک ہوئے۔  تیسرے حادثے میں دارالحکومت کے شاہ شہید علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی جس سے پندرہ شہری ہلاک اور تقریباً تین سو افراد زخمی ہوگئے۔