تاہم کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا:محکمہ موسمیات
09 اگست 2015 (10:10)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژنوں، اسلام آباد بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور مظفرآباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور انتیس
کراچی اٹھائیس
کوئٹہ بائیس
گلگت چھبیس
اورمری انیس ڈگری سینٹی گریڈ