حفیظ الرحمن نے عالمی برادری سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

وزیراعلیٰ کا مسئلہ کشمیر عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور
09 اگست 2015 (20:37)
0

اتوار کے روز لاہور میں ''مسئلہ کشمیر علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ'' کے موضوع پر ایک سیمینار ہوا۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی ایشیامیں امن و سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کرنے والے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
سیمینار کا اہتمام پاکستان کے قومی امور کے ادارے نے کیا تھا۔