پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئررہنما نے کہا کہ ہزارہ موٹروے جس کا وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال افتتاح کیا تھا' علاقے کی ترقی کیلئے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

حکومت نے ہزارہ ڈویژن کی ترقی کیلئے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں:مرتضیٰ
09 اگست 2015 (15:15)
0

حکومت نے ہزارہ ڈویژن کی ترقی کے لئے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئررہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے اتوار کے روز ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو ایک انٹرویومیں بتائی۔  انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹروے جس کا وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال افتتاح کیا تھا' علاقے کی ترقی کے لئے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے انہو ں نے کہا کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔


ساٹھ کلومیٹر طویل محفوظ موٹروے پر تینتیس ارب روپے لاگت آئے گی' کوہستان ' بٹہ گرام ' مانسہرہ ' ایبٹ آباد اور ہری پور کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔