صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیرستان سے صوبے میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا۔

آپریشن ضرب عضب سے بلوچستان امن بحالی میں مدد ملی:سرفراز بگٹی
09 اگست 2015 (20:43)
0

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد وزیرستان سے صوبے میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے اے پی پی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ژوب ' سنجاوی ' دالبندین اور د وسرے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کیلئے ان کے خلاف کارروائیاں کیں۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے بلوچستان میں امن کی بحالی میں بھی مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے مقامی نیٹ ورکس کے وزیرستان اور دوسری قبائلی ایجنسیوںمیں کام کرنے والی کالعدم شدت پسند تنظیموں سے بھی روابط تھے تاہم آپریشن ضرب عضب میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہونے سے بلوچستان کی شدت پسند تنظیمیں بھی کمزورہوئی ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے ناراض بلوچ رہنمائوں کوقومی دھارے میں واپس لانے کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے پرامن بلوچستان پروگرام کے اعلان کو سراہا۔