اطلاعات و آبپاشی کے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو اور سیکرٹری آبپاشی ظہیرحیدر شاہ نے انہیں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری کا سکھر بیراج اور دریائے سندھ کے پشتوں کا دورہ
09 اگست 2015 (15:26)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری \\\' سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سکھر بیراج \\\' گھوٹکی اور خیرپور کے مقامات پر دریائے سندھ کے پشتوں کا دورہ کیا۔

اطلاعات و آبپاشی کے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو اور سیکرٹری آبپاشی ظہیرحیدر شاہ نے انہیں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔  انہوں نے کیمپوں میں سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سندھ حکومت سے کہا کہ وہ بچائو اور امداد کی کارروائیاں تیز کردیں۔  وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں کچے کے علاقوں کے سیلاب متاثرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات کرلیے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کچے کے پانچ لاکھ سے زائد افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔