پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے قریب بس کے حادثے میں7 افراد جاں بحق
09 اگست 2015 (12:28)
0

کراچی سے پشاور جانے والی مسافر بس اتوار کے روز ڈیرہ غازی خان کے قریب قمنبر پُل پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔