متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے دو ہزار آٹھ سو ساٹھ کمبل چترال جبکہ دوسو کمبل کرک بھیجے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنے کیلئے 3365 خیمے خرید لیے ہیں
09 اگست 2015 (14:21)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے تین ہزار تک تین سو پینسٹھ خیمے خریدے ہیں جو صوبے میں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ لکی مروت کیلئے نوسو 'چترال کیلئے پانچ سو پینسٹھ اور کرک کے لئے دوسو خیمے بھیج دیئے گئے ہیں۔


مستقبل میں ممکنہ استعمال کیلئے دوسرے ضلعوں کو بھی خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔  حکومت نے تین ہزار دوسو ساٹھ کمبل بھی حاصل کیے ہیں۔  متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے دو ہزار آٹھ سو ساٹھ کمبل چترال جبکہ دوسو کمبل کرک بھیجے گئے ہیں۔