وزیراعلیٰ پنجاب نے گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف،برجیس طاہر اور حفیظ الرحمٰن کا اہم معاملوں پر تبادلہ خیال
09 اگست 2015 (12:59)
0

گلگت بلتستان کے گورنر برجیس طاہر اور وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوسرے اہم معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔