وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ توانائی، بنیادی ڈھانچے اور بندر گاہوں کے شعبوں میں منصوبوں سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

File photo

اقتصادی راہداری سے ملک میں صنعتی انقلاب لانے میں مدد ملے گی،احسن
09 اپریل 2017 (21:39)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اربوں ڈالر مالیت کے منصوبے سے ملک میں صنعتی انقلاب لانے اور اسے تجارتی مرکز میں تبدیل کرنے کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔
اتوار کے روز اسلام آباد میںبلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی، بنیادی ڈھانچے اور بندر گاہوں کے شعبوں میں منصوبوں سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان تمام صوبوں کے ساتھ سڑکوں کے ذریعے رابطے سے قومی دھارے میں شامل ہو چکا ہے اور صوبے کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہو رہا ہے۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے امید ظاہر کی کہ گوادرمیں جلد بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کی تعمیر کے بعد یہ جدید تعلیم کے مراکز کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں وفاق کی تمام اکائیوں میں اتفاق رائے ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس کی جلد تکمیل کیلئے مل کر کام کر رہی ہیں۔


comments powered by Disqus