باجوڑ سے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں خطے میں امن واستحکام کے قیام کیلئے ضروری ہیں۔

وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے کوشاں ہے،شہاب الدین
09 اپریل 2017 (21:03)
0

باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں ادبی وثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات باجوڑ کے علاقے خار میں ایک ادبی نشست سے خطاب کے دوران کہی۔
شہاب الدین خان نے کہا کہ وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں ثقافتی وادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے کیونکہ ایسی سرگرمیاں خطے میں امن واستحکام کے قیام کیلئے ضروری ہیں۔